*وزیرآباد ٹریفک حادثے میں جاں بحق بیٹے کا صدمہ، باپ بھی چل بسا۔*
*وزیرآباد ٹریفک حادثے میں جاں بحق بیٹے کا صدمہ، باپ بھی چل بسا۔*
*وزیرآباد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں بیٹے کی ناگہانی موت کا صدمہ باپ برداشت نہ کر سکا اور جان کی بازی ہار گیا۔*
*تفصیلات کے مطابق، نظام آباد کے رہائشی 25 سالہ علی عامر سیٹھ گوجرانوالہ سے وزیرآباد آتے ہوئے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ تیز رفتار کار کی ٹکر سے علی عامر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کی خبر سنتے ہی خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔*
*متوفی علی عامر کی رسمِ سوم کے موقع پر ان کے والد سیٹھ عامر کو اچانک دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔ اہلِ خانہ کے مطابق سیٹھ عامر اپنے جواں سالہ بیٹے کی موت کے صدمے کو برداشت نہ کر سکے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے۔*
*مرحوم باپ اور بیٹے کی نمازِ جنازہ علاقے کی مرکزی مسجد میں ادا کی گئی، جس میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جنازے کے موقع پر فضا انتہائی سوگوار رہی اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔*
*اہلِ علاقہ نے اس سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔*