*سوراب میں ماہ اگست کے دوران رات 12 بجے کے بعد سرگرمیوں پر پابندی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان۔*
*سوراب میں ماہ اگست کے دوران رات 12 بجے کے بعد سرگرمیوں پر پابندی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان۔*
*سوراب انتظامیہ نے ماہ اگست 2025 کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ رات 12 بجے کے بعد کسی بھی قسم کی نقل و حرکت، سرگرمی، اجتماع یا تقریب کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم، ہنگامی صورتحال جیسے میڈیکل ایمرجنسی یا قدرتی آفات کی صورت میں استثنا حاصل ہوگا۔*
*انتظامیہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، کسی بھی عوامی یا نجی تقریب جن میں شادی، جنازہ، کھیلوں کے مقابلے، مذہبی اجتماعات یا دیگر ایسی تقریبات شامل ہیں جہاں بڑی تعداد میں افراد کی شرکت متوقع ہو کے انعقاد کے لیے پیشگی اطلاع دینا اور تحریری اجازت نامہ حاصل کرنا لازم قرار دیا گیا ہے، خاص طور پر رات کے اوقات میں۔*
*علاوہ ازیں، تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ، آتشبازی یا اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد اور منتظمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں دفعہ 144 کے تحت مقدمات، جرمانے اور دیگر سزائیں شامل ہوں گی۔*
*انتظامیہ نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے اور قانون کی پاسداری کے لیے ان ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔*