*سوراب کلی جیوا میں لیویز کی کامیاب کارروائی، گھریلو چوری میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا۔*
*سوراب کلی جیوا میں لیویز کی کامیاب کارروائی، گھریلو چوری میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا۔*
*سوراب ڈپٹی کمشنر سوراب جناب فیصل فہیم یوسفزئی کی خصوصی ہدایات پر اور اسسٹنٹ کمشنر مہرآباد جناب اسد اللہ سمالانی کی نگرانی میں، لیویز فورس نے کلی جیوا میں اہم کارروائی کرتے ہوئے گھریلو چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔*
*یہ کارروائی لیویز میجر رسالدار الطاف حسین ہارونی کی قیادت اور جیوا پوسٹ انچارج دفعیدار عبدالستار و ان کی ٹیم کی موثر حکمت عملی کے تحت عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت حاجی خان ولد رحیم خان، قوم ملازئی، ساکن کلی جیوا کے طور پر ہوئی ہے۔*
*لیویز ذرائع کے مطابق، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے کلی جیوا میں ایک رہائشی گھر سے نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کی تھیں۔ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم لیویز فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔*
*گرفتار ملزم کو متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔*