November 24, 2026

*خاتون ہراسانی کیس سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے 25 لاکھ روپے جرمانہ جمع کرادیا۔*

Screenshot_2025-08-07_073724

*خاتون ہراسانی کیس سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے 25 لاکھ روپے جرمانہ جمع کرادیا۔*

*کراچی سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں صوبائی محتسب کی جانب سے عائد کیے گئے 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔*

*جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں مونس علوی کی صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ جرمانے کی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔*

*یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبائی محتسب نے مونس علوی کو ایک خاتون ملازم کو ہراساں کرنے کے الزام میں عہدے سے برطرف کرنے اور 25 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ محتسب کے مطابق الزامات کی مکمل تحقیقات کے بعد یہ بات ثابت ہوئی کہ مونس علوی نے ہراسانی کی۔*

*تاہم بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی محتسب کی جانب سے سی ای او کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کر دیا تھا، لیکن جرمانے کا حکم برقرار رکھا تھا۔*