قصور معروف چوک میں سرعام ڈکیتی ،ڈاکو باآسانی فرار
قصور
معروف چوک میں سرعام ڈکیتی ،ڈاکو باآسانی فرار
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اے ڈویژن قصور کی حدود نور مسجد چوک میں موبائل شاپ پر ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے
واردات خان موبائل سنٹر پر ہوئی جس میں 4 نقاب پوش ڈاکووؤں نے 35 سے زائد لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائلز اور 60 ہزار روپے نقدی لوٹ لی اور ڈکیتی کرنے کے بعد ڈاکو بڑی آسانی سے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
واضع رہے کہ یہ چوک قصور کا معروف چوک ہیں جہاں چہار اطراف ٹریفک ہوتی ہے اور اکثر و بیشتر ٹریفک جام رہتی ہے جبکہ کبھی بھی ٹریفک پولیس نے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی
اتنے رش والے علاقے میں اتنی آسانی سے وارادت پولیس پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف باغی ٹی وی
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم
#قصوریات