November 1, 2026

کچھ لوگ بنگلہ دیش میں ہونے والے واقعات کو لے کر عجب سے تضاد کا شکار ہیں اور اصل وجوہات کو جانے بغیر کریڈٹ کی دیگیں اپنے اپنے گھر لے جانے کے چکر میں ہیں۔

20240804_211635

کچھ لوگ بنگلہ دیش میں ہونے والے واقعات کو لے کر عجب سے تضاد کا شکار ہیں اور اصل وجوہات کو جانے بغیر کریڈٹ کی دیگیں اپنے اپنے گھر لے جانے کے چکر میں ہیں۔

کہتے ہیں مجیب الرحمٰن کو ہیرو بنانے والوں کے لیے سبق ہے کہ دیکھو کس طرح مجیب الرحمٰن کا مجسمہ توڑا گیا۔ اور “رضا کار” کے نعرے لگا رہے ہیں ، کچھ ” تیرا دیس میرا دیس پاکستان” کے نعرے بھی لگا رہے ہیں اور کچھ بنگلہ دیش ، پاکستان اور فلس۔طین کا جھنڈا پکڑے ہوئے تھے..
پہلے تو یہ سمجھ لیں کہ بنگلہ دیش میں تین طرح کے گروہ ہیں

وہ پرو پاکستانی جو تقسیم کے خلاف تھے
جو مکمل طور پر پاکستان سے نفرت کا شکار تھے
اور نوجوان نسل جس نے ہماری طرح کی مطالعہ پاکستان پڑھ رکھی تھی ۔۔

موجودہ لہر کا سب سے بڑا سبب شیخ حسینہ واجد کا بیک وقت ان سب کے خلاف محاذ ارائی تھی باوجود اسکے کہ معاشی طور پر ملک ترقی میں تھا۔۔ یعنی نوجوانوں کی میرٹ سے حق تلفی، کوٹہ سسٹم۔ بلکہ انکو ” رضا کار” کے طعنے جس طرح ہمارے ہاں 9 مئی کے طعنے گھڑے گئے ۔۔ سیاسی حریف کو غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے سیاست سے باہر رکھنا اور جماعت اسلامی پر ظلم و ستم اور عدالتی پھانسیاں۔۔سس کے علاوہ بھارتی ڈکٹیشن لینا۔۔۔ جس سے مذکورہ بالا تینوں گروہ حسینہ واجد کے خلاف ابل پڑے۔۔۔

میرے سوالات تضاد والوں سے ہیں:

کیا صرف شیخ مجیب الرحمن کا مجسمہ توڑنے سے شیخ مجیب الرحمن غدار ثابت ہوتا ہے ؟

کیا بنگالیوں کی نفرت کی وجہ حسینہ واجد کی ذات ہے یا اسکی انتقامی و امتیازی پالیسیاں ہیں ؟الیکشن چرانا، ہر طرف من پسند کے لوگ لگوانا، سول ڈکٹیر شپ کے ذریعے ظلم و ستم ، مخالفین کو مروانا و جیل بھجوانا ہے مودی کی رکھیل بننا ہے؟ یا پھر اس سب کی وجہ محض مجیب الرحمٰن کی بیٹی ہونا ہے؟

کیا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یحیٰی خان اور بھٹو نے مجیب الرحمٰن کا مینڈیٹ تسلیم نہ کرکے ٹھیک کیا تھا؟

کیا مجیب الرحمٰن کا مینڈیٹ تسلیم کرنے اور بنگالیوں کو حقوق دینے کی بجائے انکے خلاف فوجی اپریشن کرنا درست تھا؟

کیا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ فوج نے فاطمہ جناح اور اسکے دست راست کے ساتھ جو رویہ روا رکھا تھا وہ درست تھا؟

کیا فاطمہ جناح بھی غدار تھیں؟

کیا بنگالی شروع سے پاکستان کے خلاف تھے؟

کیا بنگالی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے والے بنگالی بھی اسی طرح فتنہ باز اور خوارج ہیں؟ یا پھر ہیرو ہیں؟

کیا تب مجیب الرحمٰن کی حمایت میں بنگال میں یہی ساری بنگالی قوم کھڑی نہیں ہوئی تھی تب سارے بنگالی کیا تھے ؟

کیا آج جو کچھ اپریشن کے نام پر پختونوں اور بلوچوں کے ساتھ ہو رہا ہے , انکے انسانی حقوق تلف کیے جا رہے ہیں، ہر طرف محرومی ہے ، کل کو اسی ریاست سے نفرت کا شکار ہوکر قائد اعظم کے مجمسے توڑ دیں تو کیا قائد اعظم بھی غدار ہونگے؟

کیا موجودہ مقتدرہ جو کچھ پچھلے دو سالوں سے ملکی سیاست ، سلامتی، معیشت اور انسانی و جمہوری حقوق، انصاف ، آئین و قانون کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے اور نفرت در نفرت بیج رہی ہے تو یہی ابلتی ہوئی قوم کل کلاں کسی عوامی تحریک کو ان کے مقدس مجسموں، مقامات و علامات کو اسی نفرت کے تحت توڑ دے تو کون درست ہوگا کون غلط؟

سوالات بہت ہیں لیکن سوچنے پر پابندی نہیں۔۔یہ مسئلہ صحیح غلط ڈے زیادہ جمہور کے بالمقابل آنے کا ہے.

You may have missed