ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے فوری نوٹس کی اپیل!
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے فوری نوٹس کی اپیل!
شہر بھر میں بازاروں اور گلیوں میں ٹھیلوں پر لگے لاؤڈ اسپیکر سے اشیاء کی قیمتیں چیخ چیخ کر بتانا ایک سنگین وائس پولیوشن ہے، جو عوام کو ذہنی کوفت، چڑچڑے پن اور مستقل پریشانی میں مبتلا کر رہا ہے۔ یہ شور صرف کانوں کا نہیں، ذہن کا سکون بھی چھین رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر صاحب سے پُرزور اپیل ہے کہ اس غیر ضروری شور پر فوری پابندی لگائی جائے اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی جائے کہ وہ لاؤڈ اسپیکر کا غلط استعمال بند کروائیں تاکہ شہری سکون کا سانس لے سکیں۔
یہ محض آواز نہیں، پورا معاشرتی انتشار ہے!
خاص کر کچھ کمپنی والے بھی
مختلف چوک چورا ہوں پر بڑے بڑے سپیکر رکھ لوگوں کا جینا کیا ہے
بریس یوفون سم آ بریس
یوفون سم بلکل مفت
جیز سم بلکل مفت
ٹیلی نار سم فل فری
زونگ سم 50 روپے
بیلنس کے ساتھ فل فری