November 17, 2026

لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب پولیس کے سرمایہ ءافتخار، فخر خوشاب راجہ محمد ارسلان وقاص شان نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب پولیس

IMG-20250806-WA0220

لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب پولیس کے سرمایہ ءافتخار، فخر خوشاب راجہ محمد ارسلان وقاص شان نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب پولیس گرانقدر محترم المقام جناب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے مجھے سی سی ون سرٹیفکیٹ کی عطائیگی پر اندرون اور بیرون ممالک سے میرے جن جن رشتہ داروں اور دوست احباب نے مجھے فون کر کے مبارکباد دی یا سوشل میڈیا کے ذریعے تہنیتی پیغامات دیے میں ان سب کی ان بے پایاں محبتوں، چاہتوں، مروتوں اور عزتوں پر صمیم قلب سے سراپا سپاس گزار ہوں اور اللہ تبارک و تعالی ا کے حضور دعا گو ہوں کہ ان جملہ احباب گرامی اور کرم فرماؤں کو وہ عظیم بابرکت ذات والا صفات ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈیپارٹمنٹ کی یہ خوش قسمتی ہے کہ جس کی باگ ڈور عزت مآب، فیض انتساب جناب ڈاکٹر عثمان انور آئی جی پنجاب پولیس کے ہاتھوں میں ہے ۔ جنہوں نے ہمیشہ ہم ماتحتوں کی انعامات و اعزازات کے ساتھ عزت اور حوصلہ افزائی کی ہے ۔ انشاءاللہ ہم اپنے فرائض منصبی کی خوش اسلوبی سے انجام دہی کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فر و گزاشت نہیں رکھیں گے ۔ واضح رہے کہ راجہ محمد ارسلان وقاص شان ان دنوں پنجاب پولیس لاہور کےلیے اپنے فرائض سرانام دے رہے ہیں ان کا تعلق نور پور تھل کی معروف راجپوت برادری سے ہے۔ وہ یہاں کی ہردلعزیز سماجی شخصیت راجہ لیاقت علی کے صاحبزادے ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ تحصیل نورپورتھل کے راجہ محمد ہارون اور ریسکیو1122 پنجاب کے راجہ فیصل سردار کے چھوٹے بھائی ہیں ۔ یاد رہے کہ راجہ محمد ارسلان وقاص شان زمانہ ء طالب علمی ہی سےمثالی سٹوڈنٹ تھے ، ہمیشہ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں انہوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پورے تعلیمی کیریئر کے دوران ان کا شمار ہونہار طلباء میں ہوتا رہا ۔ اپنے انہی اوصاف حمیدہ کی وجہ سے اپنا جملہ اساتذہ کرام کے ہمیشہ منظور نظر رہے اور ان کی محنت شاقہ کی وجہ سے تیزی سے تعلیمی میدان میں ترقی اور کامیابی کی منازل طے کیں ۔ پنجاب پولیس جوائن کرنے کے بعد راجہ محمد ارسلان وقاص شان اپنے فرائض کی انجام دہی میں ہمیشہ بھرپور کوشاں رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے اپنے ڈیپارٹمنٹ میں ان کو نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے ۔ راجہ محمد ارسلان وقاص شان کا کہنا تھا کہ میری پے درپے شاندار کامیابیاں اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات کی خصوصی مہربانیوں، میرے والدین کی دعاؤں اور میرے جملہ اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کی مرہون منت ہیں ۔ انشاءاللہ اپنی قوم اور علاقے کا نام روشن کرنے کے لیے اپنی تفویض کردہ ذمہ داریوں سے بھرپور طریقے سے عہدہ براء ہونے کے ساتھ ساتھ ملک و ملت کی خدمت کے لیے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا ۔