November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)یوم استحصال کی مناسبت سے ڈپٹی ڈی ای او آفس نورپورتھل سے بھی ایک ریلی نکالی گئ ۔ جس میں اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاءے ریلی نے یوم استحصال کے حوالے

IMG-20250806-WA0216

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)یوم استحصال کی مناسبت سے ڈپٹی ڈی ای او آفس نورپورتھل سے بھی ایک ریلی نکالی گئ ۔ جس میں اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاءے ریلی نے یوم استحصال کے حوالے سے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ یہ ریلی ڈپٹی ڈی ای او آفس چوک سے شروع ہو کر تحصیل روڈ پر اختتام پذیر ہوئ۔ ریلی کے دوران کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے نعرے فضا میں گونج اٹھے اور ریلی کے آغاز پر کشمیری عوام کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستانی عوام ہمیشہ سے اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نےکہاکہ اقوام عالم کو چاہیے کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ ڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں اور کشمیری عوام کو آزادی جیسی نعمت دلوانے کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کریں۔