ہارون آباد (بیورو چیف عارف رضا ملک سے) حالیہ بارشوں سے ہارون آباد اور۔نواحی علاقوں میں فصلیں زیر آب ۔ امراء جماعت اسلامی ہارون آباد
ہارون آباد (بیورو چیف عارف رضا ملک سے) حالیہ بارشوں سے ہارون آباد اور۔نواحی علاقوں میں فصلیں زیر آب ۔ امراء جماعت اسلامی ہارون آباد
تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں سے ہارون آباد اور نواحی علاقوں/ چکوک میں فصلیں تباہی کا شکار اور کسان کا برا حال ہے امیر جماعت اسلامی تحصیل ہارون آباد عبیدالرحمن چودھری اور امیر شہر پروفیسر خالد سعید ریحان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے شہر کے ساتھ چلنے والا سیم نالہ 46 موڑ کے قریب ٹوٹ گیا جس کا پانی 60 فور آر اور آس پاس کی بستیوں میں چلا گیا جس سے فصلوں کے ساتھ ساتھ گھروں کو بھی نقصان پہنچا ۔ اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد اور بلدیہ کا عملہ اور علاقہ مکینوں نے مل کر سیم نالے کو ٹوٹا ہوا بند باندھا۔ جماعت اسلامی ہارون آباد اور علاقے کے لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر ہارون عابد سرور کھوکھر کا شکریہ ادا کیا بروقت کاروائی کرنے پر۔ جماعت اسلامی حکومت پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کرتی ہے کہ حالیہ بارشوں سے ضلع بہاولنگر میں تمام تر فصلیں تباہی کا شکار ہو گئی ہیں اور کسان کا بہت بڑا حال ہے تو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ ہمارے علاقے کو آفت زدہ قرار دیکر کسان کا قرضہ ، آبیانہ اور بجلی کے بل معاف کیے جائیں تاکہ کسان کو سکھ کا سانس آئے ۔