فیصل آباد تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ میں سی سی ڈی سے مقابلہ کے میں ڈکیتی و راہزنی کےدرجنوں مقدمات کا ریکارڈ یافتہ خطرناک ڈاکو نبیل عرف بلی ہلاک ۔
فیصل آباد تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ میں سی سی ڈی سے مقابلہ کے میں ڈکیتی و راہزنی کےدرجنوں مقدمات کا ریکارڈ یافتہ خطرناک ڈاکو نبیل عرف بلی ہلاک ۔پولیس نے مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ ماہیے شاہ قبرستان کی جنازگاہ پر چھاپہ مارا جہاں پر موجود 4 مسلح ڈاکووں نے سی سی ڈی ٹیم پر جان لیوا فائرنگ کردی اور اس دوران دو طرفہ فائرنگ کے بعد سی سی ڈی ٹیم نے ایک مسلح ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اسکے 3 دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت نبیل عرف بلی سکنہ 163 رب بلگن کے نام سے ہوئی جس کو گذشتہ روز اسکے ساتھی تھانہ نشاط آباد کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد سی سی ڈی کی حراست سے چھڑوا کر فرار ہوئے پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم نبیل عرف بلی ڈکیتی چوری راہزنی سمیت دیگر سنگین نوعیت کے 50 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ اور سال 2023 میں پولیس مقابلہ کے دوران ڈولفن اہلکار آکاش کو فائر مار کر زخمی کرنے سمیت ڈکیتی و راہزنی کی 100 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا،