November 17, 2026

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے سی ایس ایس (CSS) 2026 کے امتحانات کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے۔

Screenshot_2025-08-04_190248

۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے سی ایس ایس (CSS) 2026 کے امتحانات کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے۔
امتحان کا عمل دو مراحل پر مشتمل ہوگا۔ پہلا مرحلہ، ایم سی کیو بیسڈ پریلیمنری ٹیسٹ (MPT) ہوگا، جس کے لیے آن لائن درخواستوں کا اشتہار 10 اگست 2025 کو جاری کیا جائے گا۔ امیدوار 11 اگست سے 25 اگست 2025 تک درخواست دے سکتے ہیں، جبکہ یہ ٹیسٹ 9 نومبر 2025 کو منعقد ہوگا۔ جو امیدوار MPT کوالیفائی کریں گے، وہ تحریری امتحان میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ تحریری امتحان کے لیے ایک الگ عوامی نوٹس 14 دسمبر 2025 کو جاری کیا جائے گا اور اس کی درخواستیں 15 دسمبر سے 30 دسمبر 2025 تک وصول کی جائیں گی۔ سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات 4 فروری 2026 سے شروع ہوں گے۔