November 17, 2026

نوجوانوں سے کہا جا رہا ہے کہ یونیورسٹی کی تعلیم کو چھوڑیں اور کوئی ہنر سیکھیں- ہنر سیکھنے میں کوئی برائی نہیں لیکن اگر اللہ نے وسائل مہیا کر رکھے ہوں

Screenshot_2025-08-04_190248

نوجوانوں سے کہا جا رہا ہے کہ یونیورسٹی کی تعلیم کو چھوڑیں اور کوئی ہنر سیکھیں- ہنر سیکھنے میں کوئی برائی نہیں لیکن اگر اللہ نے وسائل مہیا کر رکھے ہوں تو یونیورسٹی کی تعلیم ضرور لیں کہ یہ تعلیم آپکے لئیے سکل سیکھنے کو آسان بنائے گی اور نئی سے نئی آنے والی سکل سیکھنے کے قابل بھی بنائے گی-
اپنی توانائیاں وہاں صرف کریں جہاں اپ اپنی اور اپنے گھر والوں کی حالت بدل سکتے ہیں- ملک یا معاشرے کی حالت بدلنا میرے اور اپ کے بس کی بات نہیں- جن کے بس میں ہے وہ جانیں اور ان کا کام- نہ آپکی سیاست کوئی مثبت تبدیلی لا سکتی ہے نہ انکی جنکو میں یا آپ سپورٹ کر سکتے ہیں- لہذا سیاست پر دو حرف بھیجیں اور صرف اپنے مستقبل کی فکر کریں- پہلا حق اپنے آپ پر ہمارا اپنا ہوتا ہے باقی سب بعد میں آتے ہیں-