November 17, 2026

*نیک اعمال کا اجر* منگل 05 اگست 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Screenshot_2025-08-04_190248

*نیک اعمال کا اجر*

منگل 05 اگست 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

مومن کو نیک اعمال کا اجر دنیا اور آخرت میں ملے گا مگر کافر کو فقط دنیا میں۔

اللہ تعالی نے قرآن پاک میں جگہ جگہ نیک اعمال کرنے کا حکم اور ترغیب دی ہے، اور یہ وضاحت بھی فرمائی ہے کہ نیک اعمال ہی دنیا اور آخرت کی فلاح کا راستہ ہیں۔جہاں نیک اعمال کا اہتمام انسان کی کامیابی کی بنیاد ہے، وہاں غموں، پریشانیوں اور دکھوں سے بچنے کا ذریعہ بھی ہے۔

اللہ تعالی کا فرمان ہے:

مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى
وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهٗ حَيٰوةً طَيِّبَةً ۚ وَلَـنَجْزِيَنَّهُمْ اَجْرَهُمْ بِاَحْسَنِ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ
(سورۃ النمل:97)

ترجمہ:
جو شخص نیک عمل کرے مرد ہو یا عورت، لیکن با ایمان ہو تو ہم یقیناً نہایت بہتر زندگی عطا فرمائیں گے۔

(حَيٰوةً طَيِّبَةً) بہترزندگی سے مراد دنیا کی زندگی ہے، یعنی دنیا کی زندگی میں بھی وہ خوش اور اسے سکون ملے گا، دوسرا فائدہ اور آخرت میں بھی جو اس نے نیک اعمال کیے تھے اچھا بدلہ دیا جائے گا۔

(اِنَّا لَا نُضِيْعُ اَجْرَ مَنْ اَحْسَنَ عَمَلًا )
ہم کسی نیک عمل کرنے والے کا ثواب ضائع نہیں کرتے ۔(سورۃ الکہف:30)

انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کی کہ نبی کریمﷺنے فرمایا،اللہ تعالی مومن آدمی کی نیکی ضائع نہیں کرتا اسے دنیا میں بھی اس کا بدلہ مل جاتا ہے اور اخرت میں بھی اجر دیا جائے گا،جبکہ کافر کو دنیا میں ہی اس کا بدلہ مل جاتا ہے مگر آخرت میں اس کا کوئی حصہ نہیں۔
مومن کو نیکی کا اجر ملے گا کافر کو نہیں.

*الدعاء*
یا میرے رب مجھے برائی سے بچا اور نیکی کی طرف لگا۔
کیونکہ برائی سے بچنے اور نیکی کی طرف راغب ہونے توفیق تیری ہی طرف تے ہے۔

آمین یا رب العالمین
Please visit us at
https://engineernazirmalik.blogspot.com