اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کے افسران کا اجلاس، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شجعین
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کے افسران کا اجلاس، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شجعین وسطرو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ رب نواز، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر نور محمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ مرغوب حسین ڈوگر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شہباز سکھیرا، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید، ایس این اے افضال حسین بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی بہتری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کے گڈ گورننس اقدامات پر مکمل طور پر عمل درآمد عوام کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں، صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات، ریونیو سروسز کی فراہمی، جشن آزادی تقریبات اور تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں کے لیے اقدامات کیے جائیں اور عوام کی بہتری اور انہیں سہولیات کی فراہمی میں کے ساتھ ساتھ ان کی مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام افسران فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کریں اور عوام کو شعبہ صحت اور تعلیمی سہولیات کے علاوہ مختلف سیکٹرز میں انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں ان کی مانیٹرنگ کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے اور عوامی خدمت کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے۔