میلسی(بیو رو چیف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی کیپٹن (ر)منصور امان کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ صدر میلسی کی منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اسی سلسلے میں پولیس تھانہ صدر میلسی نے کاروائی کرتے ہوئے
میلسی(بیو رو چیف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی کیپٹن (ر)منصور امان کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ صدر میلسی کی منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اسی سلسلے میں پولیس تھانہ صدر میلسی نے کاروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر میلسی کی حدود آرا نمبر 2 سے بدنام زمانہ منشیات فروش مشتاق ولد بشیر احمد قوم جوئیہ سکنہ موضع نعمت علی کو رنگے ہاتھوں چرس فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ملزم کے قبضے سے 3600 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا کاروائی میں ایس ایچ او صدر میلسی خالد محمود گورایا کی سربراہی میں اے ایس آئی اقبال ٹانوری اور دیگر ٹیم نے حصہ لیا اس موقع پر ایس ایچ او صدر میلسی خالد گورایا کا کہنا تھا کہ منشیات جیسی لعنت کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا منشیات فروشوں کو آخری وارننگ ہے یا تو میرا علاقہ چھوڑ دیں یا منشیات فروشی چھوڑ دیں جرائم پیشہ عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی جرائم پیشہ عناصر بارے زیرو ٹالرینس پالیسی ہے