عمرکوٹ ( ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف)اسسٹنٹ کمشنر سامارو سنجئے کمار ترکیو نے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمٰن لاڑک کی خصوصی ہدایت پر تعلقہ سامارو میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں اپنے دفتر میں متعلقہ محکموں کے ساتھ ایک اہم اجلاس طلب کیا
عمرکوٹ ( ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف)اسسٹنٹ کمشنر سامارو سنجئے کمار ترکیو نے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمٰن لاڑک کی خصوصی ہدایت پر تعلقہ سامارو میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں اپنے دفتر میں متعلقہ محکموں کے ساتھ ایک اہم اجلاس طلب کیا، اس موقع پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ جنگلات عمرکوٹ کے تعاون سے سامارو تعلقہ میں مختلف مقامات پر پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائے گا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سامارو سنجئے کمار ترکیو نے کہا کہ
اب تک 1000 پودے لگائے جا چکے ہیں اور اس مہم کے ذریعے مزید پودے لگائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کے نمائندوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی پوری کوشش کریں اور ہم سب مل کر صحت مند ماحول بنا سکتے ہیں اور شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کےلئے تمام اسٹیک ہولڈرز اپنا کردار ادا کریں۔