ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ،( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ) *یو م استحصال کشمیر ر یلی و سیمینار*
ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ،( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)
*یو م استحصال کشمیر ر یلی و سیمینار*
ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی قیادت میں یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں ضلع کونسل ہال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا
جس میں اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ علی سمیر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)عباس ذوالقرنین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)ذیشان لبھا مسیح،COضلع کونسل مہر انور بیگ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹوبہ فیصل انوار ایڈووکیٹ، ریسکیو1122ودیگر سرکاری محکمہ جات کے اعلٰی افسران سمیت سول سوسائٹی،الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائندگان اوراساتذہ کی کثیر تعدادا نے شرکت کی۔
سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس کے بعد سائرن بجایا گیا اس کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ اور کشمیر کا قومی ترانہ پڑھا گیا اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خا موشی اختیار کی گئی۔
بعد ازاں ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ محمد نعیم سندھو کی قیادت میں کشمیری بھا ئیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے ضلع کونسل ہال سے لیکر رجانہ روڑ تک ریلی نکا لی گئی جس میں اساتذہ،سول سوسائٹی،میڈیا نمائندگان،ریسکیو1122، سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاءِ ریلی نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھنے کے ساتھ ساتھ ہاتھوں میں بینزاور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔جن پر کشمیریوں کے حق میں مختلف اقسام کے نعرے درج تھے۔
ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کی جو نعمت ہے اسے وہی سمجھ سکتا ہے جس کے پاس آزادی نہ ہو چاہے وہ فلسطینی ہوں یا کشمیری ہوں۔
کشمیریوں کے اوپر جو مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اب وقت آ گیا ہے کہ ان کا ازالہ ہونا چاہیے
کشمیر کی حیثیت پاکستان کے لیے شہ رگ سے کم نہیں ہے
کشمیر کی آزادی کے لیے ہم نے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔ وادی کشمیر کے لیے کشمیری مسلمانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ملک پاکستان اور اس کی عوام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے حصول تک جموں و کشمیر کی عوام کے جواز تک اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔
ڈپٹی کمشنر ٹوبہ محمد نعیم سندھونے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد عالمی برادری کو یاد دلانا ہے کہ وہ کشمیر کے معاملہ میں اپنی ذمہ داری سے فرار نہیں ہو سکتے اقوام امتحدہ کو اپنے کیے گئے وعدوں کا احترام کرنا چاہیے یہ عہد ہم نے پہلے بھی کیا ہے اور آج بھی اس کو دہراتے ہیں کہ جب تک مسلۂ کشمیر حل نہیں ہو گا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ کشمیر کا مسلۂ قراردادوں سے حل نہیں ہو گا بلکہ اسے آزاد کروانے کے لیے ہم سب کو ایک قوم بن کر حکومت کے ساتھ مل کر جدو جہد کرنی ہوگی۔
ترجمان ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس
03009652371