*تکبر کا انجام* *شیخ حسینہ کے ’ایک لفظ‘ نے انہیں کس طرح تخت سے بے تخت کیا؟*
*تکبر کا انجام*
*شیخ حسینہ کے ’ایک لفظ‘ نے انہیں کس طرح تخت سے بے تخت کیا؟*
*شیخ حسینہ کے ایک لفظ نے انہیں تخت سے بے تخت کردیا۔*
*14جولائی کو سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اشتعال انگیز تقریر میں مظاہرین کو’رضاکار‘ کہا تھا۔*
اس لفظ کو بنگلادیشی غداری کے مترادف سمجھتے ہیں اور یہ لفظ ان کے لیے استعمال کیا جاتاہے جنہوں نے 1971 میں پاک فوج کے ساتھ تعاون کیا، 50 سال قبل شیخ مجیب نے ایک جماعتی حکومت قائم کی، بیٹی نے وہی غلطی دہرائی۔
رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش میں طلبہ کی حالیہ احتجاجی تحریک نے جبر کی لہر کو ختم کردیا۔
مظاہروں کا آغاز جولائی میں طالب علموں کی جانب سے سرکاری ملازمتوں کے لیے کوٹہ سسٹم کے خاتمے کا مطالبے کے لیے ہوا تھا۔
1971 میں فوجیوں کے لیے ان کی قربانیوں کو تسلیم کرنے کے لیے ملازمتوں میں کوٹہ رکھا گیا، اس میں کئی بار ترمیم کی گئی جس کے نتیجے میں سول سروس کی 30 فیصد ملازمتیں ان فوجیوں کے بچوں اور پوتے پوتیوں کے لیے مختص کی گئیں، مزید 26 فیصد خواتین، پسماندہ اضلاع کے لوگوں، مقامی کمیونٹیز اور معذور افراد کے لیے مختص ہیں جب کہ صرف 44 فیصد ملازمتیں اوپن میرٹ پر تھیں اور 30لاکھ بنگلا دیشی نوجوان بیروزگار تھے