October 28, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)چاول پاکستان کی اہم اور نقد آور فصل ہے اور یہ ملکی معشیت میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے

IMG-20250803-WA0124

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)چاول پاکستان کی اہم اور نقد آور فصل ہے اور یہ ملکی معشیت میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے اس لیے تحقیق بہتر کاشتکاری طریقوں اور سپورٹ پالیسی کے ذریعے در پیش مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے ان خیالات کا اظہار چیئرمین رائس پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس رضوان راٹھور نے میڈیانمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ دھان کی پیداوار میں اضافہ کے لیے حکومت کو کسانوں کو بھرپور ریلیف دینے کی حکمت عملی بنانی چاہیے
انہوں نے کہا کہ پاکستانی چاول کو دنیا بھر میں منفرد حیثیت حاصل ہے پاکستانی چاول کا کوئی ثانی نہیں، ہمارا ملک چاول کی ایکسپورٹ سے کثیر زر مبادلہ حاصل کرتا
آ رہا ہے،لیکن ہمیشہ ہی سے عالمی منڈی میں اسے بھارتی سازشوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حالیہ دنوں میں دونوں ملکوں کے درمیان چاول کی ملکیت پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے
دہلی حکومت دعوے دار ہے ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اسکے چاول کو تسلیم کیا جائے تاکہ اپنی اجارہ داری رکھ سکے،
لیکن پاکستانی حکومت کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہےحکومت کو پاکستانی چاول کی شناخت قائم رکھنے اور پیداوار میں اضافے کیلئے خاطر خواہ اقدامات بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے