فہمیدہ مسرت احمد کے شعری مجموعے “عکسِ مہرباں ” کی تقریب رونمائی کا انعقاد خصوصی رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف
فہمیدہ مسرت احمد کے شعری مجموعے “عکسِ مہرباں ” کی تقریب رونمائی کا انعقاد
خصوصی رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف
ھم ھیں پاکستان کی جانب سے فرینکفرٹ میں
معروف شاعرہ فہمیدہ مسرت احمد کے شعری مجموعہ” عکس مہرباں “کی رونمائی کی تقریب منعقد کی گئ
محترمہ فہمیدہ مسرت احمد عرصہ دراز سے جرمنی میں مقیم ھیں۔ اردو زبان سے لگاو نے ان کی صلاحیتوں کو نکھارا ہے، جو شعری مجموعہ کی صورت میں منظر عام پر آیا ۔یہ ان کا تیسرا شعری مجموعہ ھے۔تقریب میں جرمنی بھر سے ادب سے لگاو رکھنے والے خواتین و حضرات نے بھرپور شرکت کی۔
پروگرام کی نظامت انٹرنیشنل ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی کے سی ای او محترم شفیق مراد نے بہت خوبصورت انداز میں کی۔پروگرام کی صدارت معروف سیاسی، سماجی اور ادبی شخضیت محترم ارشاد ہاشمی نے کی کتاب کا تعارف اور تبصرہ بہت احسن انداز میں ہوا۔محرم الحرام کی نسبت سے اہل بیت کی شان میں کلام پیش کیا گیا ۔
اسد اللہ طارق نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ہم ہیں پاکستان تنظیم کی غرض وغایت اور اپنی تنظیم کی ادبی سرگرمیوں کو بیان کیا۔
حسن جہانگیر صدر یوتھ ونگ ہم ہیں پاکستان نے بھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ حاضرین کا اس پروگرام میں شامل ہونا وطن اور ادب سے محبت کی دلیل ہے ۔عکس مہرباں پر صائمہ کنول صدر وومن ونگ شریف اکیڈمی نے بطریق احسن اظہار خیال کیا ۔شفیق مراد نے فہمیدہ کی شاعری کو مجاز سے حقیقت کا سفر قرار دیا ۔ ارشاد ہاشمی اور مہریں بتول نے بہت خوبصورت پراثر انداز میں “عکس مہرباں” کتاب پر تبصرہ پیش کیا۔ پنجابی ادبی تنظیم پنجند کے بانی و صدر محترم امجد عارفی نے اس تقریب میں خصوصی شرکت کی اور کتاب پر اپنے مخصوص انداز سے پنجابی زبان میں اظہار خیال کیا اور شہداےء کربلا کی قربانیوں کا زکر اپنے کلام میں پیش کیا ۔پروگرام کے دوسرے حصہ میں مشاعرہ ھوا
جس میں شمس طور ،راما صاحب،
عبدالروف ،ارشاد ہاشمی ،امجد عارفی ،شفیق مراد ۔صائمہ کنول اورفہمیدہ مسرت احمد نے اپنا اپنا کلام پیش کرکے خوب دادوتحسین وصول کی ۔ فہمیدہ مسرت نے تنظیم “ہم ہیں پاکستان” کے تمام ممبران بالخصوص چیر مین محمود سعید کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب کے اختتام پر محمود سعید نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کامیاب پروگرام منعقد کرنے کے لئے اپنے ساتھیوں کا زکر کرتے ہوءے جملہ مہمانان گرامی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم “ھم ھیں پاکستان” اپنی قومی زمہ داری سمجھتی ہے اور انشاءاللہ اردو ادب کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں عائشہ طارق صدر وومن ونگ، طاہر زماں چیمہ انفارمیشن سیکرٹری اور ایم اکبر نے کلیدی کردار ادا کیا ۔آخر میں مہمانوں کی پرتکلف تواضع بھی کی گئی۔