افسوسناک واقعے کے بعد خوش آئند انجام — کھویا ہوا بیگ واپس مل گیا
افسوسناک واقعے کے بعد خوش آئند انجام — کھویا ہوا بیگ واپس مل گیا
کل نیشنل ہائی وے ہالانی کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جب اسلام آباد سے کراچی جانے والی ایک تیز رفتار مسافر کوچ، رکشہ کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔ اس حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے، جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل تھے۔
حادثے کے دوران ایک خاتون مسافر کا قیمتی بیگ بھی گم ہو گیا، جس میں تقریباً دو لاکھ بیس ہزار روپے نقدی موجود تھی۔ اس واقعے نے نہ صرف زخمیوں کے درد کو بڑھایا بلکہ انسانی ضمیر کو بھی جھنجھوڑا، کیونکہ بجائے مدد کرنے کے، کسی نے موقع سے فائدہ اٹھا کر بیگ اٹھا لیا تھا۔
واقعے کی اطلاع جیسے ہی بہلانی میڈیا پر شائع ہوئی، سوشل میڈیا پر یہ خبر تیزی سے وائرل ہوئی۔ دوستوں، اہل علاقہ، اور میڈیا کے نمائندوں نے اس خبر کو نہ صرف اجاگر کیا بلکہ ویڈیوز اور تفصیلات کو وسیع پیمانے پر شیئر کیا۔
الحمدللہ! عوامی شعور، میڈیا کی بروقت رپورٹنگ، اور دوستوں کی مسلسل کوششوں کے باعث وہ بیگ ہالانی اسپتال سے برآمد ہو گیا۔ خاتون مسافر نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے تمام ہمدردوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔