ڈسٹرکٹ آفس پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) وہاڑی میں صحافیوں کے وفد کی ایس ڈی ای او پیرا جاوید ممتاز لکھویرا اور ایس ایچ او تھانہ پیرا فورس محمد انیس بھٹی سے ملاقات۔
ڈسٹرکٹ آفس پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) وہاڑی میں صحافیوں کے وفد کی ایس ڈی ای او پیرا جاوید ممتاز لکھویرا اور ایس ایچ او تھانہ پیرا فورس محمد انیس بھٹی سے ملاقات۔
وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) ڈسٹرکٹ آفس پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) وہاڑی میں صحافیوں کے وفد کی ایس ڈی ای او پیرا جاوید ممتاز لکھویرا اور ایس ایچ او تھانہ پیرا فورس محمد انیس بھٹی سے ملاقات ایس ڈی ای او پیرا جاوید ممتاز لکھویرا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے
ہم سب کو قانون کے دائرے کار میں رکھ کر یکساں سلوک کرتے ہیں کسی کے لیے کوئی رعایت نہیں ناجائز تجاوزات کرنے والوں کو پہلے واضح وارننگ دی جا چکی ہے کہ وہ اپنی حد میں رہیں اگر باز نہ آئے تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جس میں بھاری جرمانے اور گرفتاری بھی شامل ہوگی قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے موقع دیا جا رہا ہے بعد میں کسی کے لیے معافی نہیں ہوگی
اس موقع پر ٹھینگی پریس کلب ٹھینگی کے سینئر صحافی و نائب صدر ڈاکڑ محمدمعظم غفار جوئیہ ، ڈپٹی جنرل سکریڑی رفیق مغل ، فرحان علی جوئیہ ، اشرف جوئیہ ، شہبان ڈاھا بھی موجود ہیں