اسلام آباد(بیوروچیف) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی دفاع کی ضامن ہےاور ایسے ادارے کے خلاف جو ملک کی سرحدوں کی محافظ ہو غلط پروپیگنڈا کرنا، دشمن ممالک کے کہنے پر اور ان کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے پاک فوج کے
اسلام آباد(بیوروچیف) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی دفاع کی ضامن ہےاور ایسے ادارے کے خلاف جو ملک کی سرحدوں کی محافظ ہو غلط پروپیگنڈا کرنا، دشمن ممالک کے کہنے پر اور ان کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے پاک فوج کے خلاف غلط، گمراہ کن اور منفی پروپیگنڈا کرنا بدترین غداری کے زمرے میں آتا ہے، انہوں نے کہا کہ آج بھی پاک فوج پاکستانی عوام میں سب سے مقبول ترین قومی ادارہ ہے اور پاکستانی عوام جس ادارے پر سب سے زیادہ اعتماد کرتے ہیں وہ بلاشبہ پاک فوج ہے، چونکہ پاک فوج ایک طاقتور فوج ہے اور اس کا شمار نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی بہترین مسلح افواج میں ہوتا ہے لہذا دشمن کی نگاہوں میں یہ ادارہ سب سے زیادہ کھٹکتا ہےاور دشمنوں کی کوشش ہے کہ پاک فوج کو پاکستانی عوام کے ساتھ الجھا کر اپنے مقاصد حاصل کیے جائیں لیکن انشاءاللہ ملک دشمن اور ان کے ایجنڈوں کے یہ ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے