اوکاڑہ،،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( ) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے دفتر میں جشن آزادی/
اوکاڑہ،،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ( ) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے دفتر میں جشن آزادی/معرکہ حق کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی تقریب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر اور لیگی رہنما چوہدری فیاض ظفر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف کاہلوں سمیت محکمہ ایجوکیشن کے دیگر افسران، ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر نے لیگی رہنما چوہدری فیاض ظفر کے ہمراہ پرچم کشائی کی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر نے کہا کہ جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ تسلسل سے 14 اگست تک جاری رہے گا، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے روایتی حریف بھارت کو بنیان مرصوص معرکہ حق میں دھول چٹانے والی پاک افواج کی شجاعت کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہم زندہ قوم ہیں اور آزادی کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، لیگی رہنما چوہدری فیاض ظفر نے کہا کہ اس بار 14 اگست اس لیے بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ہماری مصلح افواج نے بھارتی جنگی عزائم کو نست نابود کر دیا اور ہم اپنی آنے والی نسلوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ آزادی کتنی اہم ہے، سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف نے کہا کہ جشن آزادی کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعقاد آپریشن بنیان مخصوص کے تناظر کے حوالے سے اس آج کے دن کو منانے کی ضرورت ہے، دریں اثناء جشن آزادی اور معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔