گوجرانوالہ انسانیت سوز واقعہ!
گوجرانوالہ
انسانیت سوز واقعہ!
تھانہ واہنڈو کے علاقہ سلطان پورہ میں ایک باپ نے سفاکی کی تمام حدیں پار کر دیں۔ بیوی کے میکے جانے کی ضد پر ملزم سجاد نے اپنی دو ماہ کے معصوم بیٹے عبداللہ کو گھر کی چھت سے نیچے پھینک دیا، جس سے بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق سجاد کی بیوی، بشریٰ بی بی، میکے جانے پر بضد تھی، جس پر جھگڑا ہوا اور باپ نے غصے میں آ کر یہ بھیانک قدم اٹھایا۔