November 23, 2026

خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع خوشاب میں بھی 14اگست یوم آزادی ملی جوش و جذبہ اور شایان شان طریقے سے منا یاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ دن ہر پاکستانی کے لئے یکساں اور

IMG-20240806-WA0160

خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع خوشاب میں بھی 14اگست یوم آزادی ملی جوش و جذبہ اور شایان شان طریقے سے منا یاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ دن ہر پاکستانی کے لئے یکساں اور مساوی خوشی اور عز ت واحترام کا درجہ رکھتا ہے۔اس لئے ملک کا ہر فرد خواہ اس کا تعلق کسی بھی شعبہ،مذہب یا ادارے سے ہے یہ دن منا نا اس کے لئے ایک محب وطن ہو نے کا ثبوت ہے۔اے ڈی سی (جی) نے ڈی سی کمپلیکس کے کانفر نس روم میں جشن آزادی کے پروگرامز کے انتظا مات کا جائزہ لیتے ہوئے ان خیا لات کا اظہار کر رہے تھے۔اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی،سوشل ویلفیئر آفیسر ملک امتیاز احمد مانگٹ،سی او ایم سی حراء جاوید بلوچ کے علاوہ پولیس اور دیگر محکموں کے سربراہان بھی مو جود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب نے تمام سر براہان و افسران سے کہا کہ وہ پر چم کشائی اور دیگر پروگرامز میں شمو لیت کیلئے قبل ازوقت حاضر ہوں اس میں تا خیر،غفلت یا سستی نہیں ہونی چاہیے۔پروگرام کے مطا بق 14اگست کے روز ڈی سی کمپلیکس کے احاطہ میں صبح 9بجے پر چم کشائی ہوگی۔پولیس گارڈز،سول ڈیفنس کے رضا کار،ریسکیو 1122کے اہلکار سلا می پیش کریں گے اور گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔یوم آزادی کے دن تمام سرکاری وغیر سرکاری عمارات پر پاکستانی جھنڈے لہرا ئے جائیں گے۔تمام سرکاری و غیر سرکا ری عمارات،ریلو ے اسٹیشن،لار ی اڈوں کو روشنیوں اور قمقموں سے سجایا جائے گا۔تعلیمی اداروں کے بچوں کے درمیان تقاریر،مضمون نویسی،پینٹنگ کے مقابلہ جات منعقد ہوں گے۔کشمیر پارک جوہرآباد میں آر چری مقابلہ جات کا انعقاد بھی ہوگا۔سول سوسائٹی اور انجمن تاجران کے لوگ بازاروں اور دکانوں کو روشنیوں سے سجا ئیں گے۔