قصور تھانہ چھانگا مانگا کے علاقہ لکھوی پل کے قریب پولیس مقابلہ, زیر حراست ڈاکو غلام عباس سکنہ وہاڑی حملہ آور ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی، تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب
قصور
تھانہ چھانگا مانگا کے علاقہ لکھوی پل کے قریب پولیس مقابلہ, زیر حراست ڈاکو غلام عباس سکنہ وہاڑی حملہ آور ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی، تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب
تفصیلات کے مطابق تھانہ چھانگا مانگا میں لکھوی پل کے قریب پولیس مقابلے میں ایک
زخمی ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا ہے جو کہ گردونواح میں 7 مقدمات میں ملوث تھا
ملزم غلام عباس سکنہ وہاڑی کو پولیس ٹیم نے چند روز دوران ڈکیتی رنگے ہاتھوں پکڑا تھا
چھانگا مانگا پولیس زیر حراست ڈاکو کو مقدمہ 802/24 بجرم 392 میں بعد از برآمدگی واپس آ رہی تھی کہ
ملزم کے 3 ساتھیوں نے پولیس حراست سے چھڑانے کی نیت سے لکھوی پل کے قریب حملہ آور کر دیا اور حملہ آور ملزمان کی فائرنگ سے زیر حراست ڈاکو زخمی ہو گیا جبکہ حملہ آور ملزمان رات کی تاریکی فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے
تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے حملہ آور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم
#قصوریات