November 24, 2026

اسلام آباد کے بعد قصور سے بھی کئی من گدھے کا گوشت برآمد

IMG-20250802-WA0181

اسلام آباد کے بعد قصور سے بھی کئی من گدھے کا گوشت برآمد
حساس اداروں کی نشاندہی پر مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم گرفتار کر لیا
اسلام آباد کے بعد قصور کے نواحی گاؤں کوٹلی رائے ابوبکر میں گدھے کا گوشت برآمد کرلیا گیا۔

ذراٸع کے مطابق حساس اداروں کی نشاندہی پرمقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ تین ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس نےکئی من گوشت قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے سے مزید تفتیش جاری ہے۔