November 24, 2026

جھنگ(منیر حسین چدھڑ سے) جھنگ کے نواحی علاقہ چک نمبر 216 اڈا مدھانی جٹ کے رہائشی نوجوان عامر خان ولد عابد حسین قوم بلوچ جو

IMG-20250802-WA0032

جھنگ(منیر حسین چدھڑ سے) جھنگ کے نواحی علاقہ چک نمبر 216 اڈا مدھانی جٹ کے رہائشی نوجوان عامر خان ولد عابد حسین قوم بلوچ جو کہ اب محلہ کرما والا ٹاؤن فیصل آباد پھاٹک شہر میں مقیم ہے نے اہلیان علاقہ کی موجودگی میں اپنے معصوم بچے سمیت حلف اٹھایا عامر خان جس نے منشیات کے کاروبار سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر لی ہے انہوں نے پہلے بھی اپنے آبائی تھانہ موچی والا میں پولیس کے سامنے حلف اٹھایا تھا اور اب وہ یہ میسج ڈی ایس پی سی سی ڈی غضنفر عباس گجر اور ایس ایچ او سی سی ڈی اظہر خان تک پہچانا چاہتا ہے کہ اس نے منشیات فروشی ترک کر دی ہے اور وہ منشیات فروشی نہیں کرے گا اور نہ کسی کا ساتھ دے گا بلکہ پولیس کا مکمل ساتھ دے گا عامر خان جو کہ تین بچوں کا باپ ہے اور اپنی نئی زندگی بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے وقف کر چکا ہے وہ اب مکمل طور پر جھنگ میں مقیم ہے اور معاشرے کے ایک ذمہ دار شہری کے طور پر زندگی گزارنے کا عزم رکھتا ہے اور ائندہ رزق حلال کما کر اپنے بال بچوں کا گزارا کرے گا۔