November 1, 2026

یوم استحصال کشمیر تحریر: چوہدری وسیم طارق بھٹو محکمہ تعلقات عامہ اوکاڑہ

IMG-20240806-WA0158

یوم استحصال کشمیر
تحریر: چوہدری وسیم طارق بھٹو
محکمہ تعلقات عامہ اوکاڑہ
یوم استحصال کشمیر بھارت کے ظلم و بر بریت اور مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد کی طرف توجہ مبذول کروانے اور اپنے حق خود ارادیت کے لئے قربانیاں دینے والے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے مودی حکومت نے مقبوضہ وادی میں ظلم و ستم کا جو بازار گرم کر رکھا ہے اس نے بھارت کے نام نہاد سیکولر ازم کا پردہ چاک کر دیا ہے کشمیر کی ابتر صورت حال، انسانی حقوق کی پامالی،اور انڈین فوج کے نہتے کشمیریوں پر مظالم کو پوری دنیا کے سامنے آشکار کرنے، کشمیریوں کی جدوجہد کے لئے حمایت حاصل کرنے اور ان کی جدوجہد کی کامیابی کے لئے ہر پاکستانی اپنا کردارادا کرے گا وطن عزیز میں آج ملک گیر یوم استحصال کا منایا جانا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھار ت کے ظلم و ستم سے لوگوں کو آگاہ کرنے کی جانب اہم ترین قدم ہے پاکستان مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گایوم استحصال کشمیر بھارت کے 5 اگست 2019 کے ظالمانہ اقدامات اور مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو ختم کرنے کے غیر اخلاقی جواز کو پوری دنیا کے سامنے لانے کے لئے یوم سیاہ کے طور پر منایا جانا اس بات کی غمازی ہے کہ اوکاڑہ کے عوام مقبوضہ کشمیر کے مظلوم لوگوں کے ساتھ ہیں ہم ان کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھیں گے مظلوم کشمیر یوں کی اپنے حق خود ارادیت کے لئے قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرہ کو عملی تعبیر مل سکے گی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ طرز عمل نے بھارت کے چہرہ سے نقاب اتار دیا ہے مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد اور ان کیااستقامت نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اپنی آزادی کے حصول کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے بھارت کا ظالمانہ طرز عمل مظلوم کشمیریوں کو ان کے حق سے محروم نہیں کر سکتا مظلوم کشمیری اپنی استقامت،جراء ت اور ہمت سے مشکل حالات کے باوجود آزادی کی شمع روشن کئے ہوئے ہیں پوری دنیا کا ہر وہ شخص جو آزادی خود مختاری،امن اور سلامتی پر یقین رکھتا ہے وہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے وہ وقت دور نہیں جب کشمیر ی اپنی آزادی حاصل کر لیں گے بھارت نے آئین میں موجود آرٹیکل 370 اور 35/A کو ختم کر دیا جس سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی کشمیر ی عوام اس بات کو قبول کرنے کے لئے کسی صورت آمادہ نہیں ہیں کہ وادی میں ان کی اکثر یت کو اقلیت میں تبدیل کر دیا جائے پاکستان کا ہر شہری مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے ہم مظلوم کشمیریوں کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے و زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدائیت پر پورے ضلع میں یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی بر بریت سے پوری دنیا کو آگاہ کرنا اور اس کی مذمت کرنا ہے ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کی جدوجہد میں ہم ان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے
قارئین ہم بین القوامی سطح پر اس مسئلہ کو اٹھاتے رہیں گے اور کشمیریوں کی اپنے حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی آواز کو ہر جگہ پہنچایا جائے گا مودی سرکار کشمیریوں پر جو ظلم و ستم کر رہی ہے اسے اس کا حساب دینا پڑے گا یہ وقت ثابت کرے گا کہ کشمیر کل بھی ہمارا تھا اور آج بھی ہمارا ہے اور ہمیشہ ہمارا رہی رہے گا ہم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ضلع اوکاڑہ کے عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اسی سلسلہ میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ضلع کی تینوں تحصیلوں میں تقارین منعقد ہوئیں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنرآفس میں تقریب منعقد ہوئی اور احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی تقریب میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرہ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید جمیل حیدر شاہ، اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ سورٹھ مبشر، صدر ڈسٹرکٹ بار راؤ محمد اشرف،سمیت تمام محکموں کے افسران، وکلاء، صحافیوں، معاشرہ کے صاحب الرائے لوگوں، سول سوسائٹی،طلباء و طالبات اور شہریوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی ریلی کا آغاز سائرن بجا کرکیا گیا اور ایک منٹ خاموشی اختیار کی گئی اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں نعرے بھی لگائے ممبر قومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرہ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے نہتے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں 5 اگست 2019 کو بھارت نے غیر قانونی اقدام کے ذریعے کشمیریوں کے انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی بھارت کے اس ظالمانہ اقدام پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تمام عالم اسلام سراپہ احتجاج ہے اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے بہت جلد کشمیری بہن، بھائیوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر کے افق پر آزادی کا سورج طلوع ہوگا تقریب کے اختتام پر شرکاء نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی مظلوم کشمیریوں کی جدو جہد کی کامیابی،پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سید جمیل حیدر شاہ کی قیادت میں میونسپل کمیٹی سے بھی ریلی نکالی گئی۔

You may have missed