November 1, 2026

*‏شیخ حسینہ واجد کیخلاف لاوا کیوں پھٹا؟؟؟

20240804_211635

*‏شیخ حسینہ واجد کیخلاف لاوا کیوں پھٹا؟؟؟*

*شیخ‏حسینہ واجد 2008 میں الیکشن جیت کر وزیراعظم بنیں، اس کے بعد سول ڈکٹیٹر کا روپ دھار لیا، اپوزیشن پر مکمل کریک ڈاؤن کیا، اپوزیشن رہنماؤں کو نااہل کیا، قید کیا، پھانسیاں لگائیں، نظربند کیا۔* *2014 کے الیکشن میں بھرپور دھاندلی کی، 2018 میں اپوزیشن جماعت BNP نے بائیکاٹ کیا، 2024 میں اپوزیشن BNP کو حصہ ہی نہیں لینے دیا گیا، کاغذاتِ نامزدگی چھینے، لوگوں کو گھروں سے اٹھایا، 20 ہزار اپوزیشن کارکن گرفتار کیے۔*
*‏بنگلہ دیش میں حسینہ حکومت کیخلاف تقریباً 16 سال سے نفرت موجود تھی، نفرت کا وہ لاوا اب پھٹ گیا۔ اب لوگ کسی اپوزیشن رہنما کے بغیر نکلے ہیں، مظاہرین کو لیڈ کرنے والا کوئی نہیں۔ سول وار کی کیفیت ہے۔ آوازوں کو لمبے عرصے کیلئے دبایا جائے تو یہی صورتحال بنتی ہے*

You may have missed