میلسی بیو رو چیف ) میلسی میں بیکری مالکان کا ایک اہم وفد معروف سماجی شخصیت چوھدری محمد بلال لاثانی بیکری والے کی قیادت میں
میلسی بیو رو چیف ) میلسی میں بیکری مالکان کا ایک اہم وفد معروف سماجی شخصیت چوھدری محمد بلال لاثانی بیکری والے کی قیادت میں چیف آفیسر بلدیہ میلسی مہر محمد اویس سے ملاقات کی وفد میں چوھدری محمد گلزار،چوہدری محمد اسحاق چوھدری محمد عامر، عابد قریشی، اور چوھدری محمد گلزار شکوری والے شامل تھے۔ ملاقات میں جشنِ آزادی کی تقریبات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور شہر کو خوبصورت انداز میں سجانے، چراغاں، اور صفائی ستھرائی کے انتظامات پر بھی گفتگو کی گئی۔سی او بلدیہ مہر محمد اویس نے وفد کو جشنِ آزادی کے حوالے سے بلدیہ کی تیاریوں سے آگاہ کیا اور شہریوں کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ بیکری مالکان نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور میلسی کو خوبصورت بنانے کے عزم کا اظہار کیا