کمالیہ ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ) زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کی روشنی میں صوبہ بھر میں تجاوزات کے
کمالیہ ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ) زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کی روشنی میں صوبہ بھر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر چیچہ وطنی روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر اور چیف آفیسر علی رضا کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی۔میونسپل آفیسر ریگولیشن سمیرا نواز نے چیچہ وطنی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں ہونے والے اس آپریشن کی نگرانی کی۔ آپریشن کے دوران سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر کی گئی غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے واضح کیا کہ شہر کے تمام بازاروں اور شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف مرحلہ وار آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا۔ انہوں نے دکاندار حضرات کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تجاوزات کو فوری طور پر ہٹا دیں، بصورت دیگر ان کا سامان ضبط کر لیا جائے گا اور بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔ یہ اقدام شہر کو صاف ستھرا اور عوام کے لیے بہتر بنانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔