October 28, 2026

کمالیہ۔( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر کاشف کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کمالیہ کا اچانک دورہ

IMG-20250730-WA0274

کمالیہ۔( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ
چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر کاشف کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کمالیہ کا اچانک دورہ عملے کی ڈیوٹی،ادویات کا ریکارڈ اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سمیت مختلف وارڈز کا بھی معائنہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق سی سی او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف ندیم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیااس دوران ان کے ہمراہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر میاں عدیل عارف بھی موجود تھے، جنہوں نے انہیں ہسپتال کی ایمرجنسی، ڈائیلیسز یونٹ، مین اسٹور اور مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کروای
اس موقع پر ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے ہسپتال کی ایمرجنسی، ڈائیلیسز، سی سی یو اور دیگر شعبوں میں آنے والے مریضوں کو تمام طبی سہولیات مکمل طور پر مفت فراہم کرنے بارے تفصیلی بریفننگ دی
۔
ڈاکٹر کاشف ندیم نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق مریضوں کو ہر ممکن معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ عوام کا اعتماد سرکاری صحت کے اداروں پر مزید مضبوط ہو۔