157

ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال کی سٹاف نرس اقصی آفاق کے خلاف غیر قانونی آیف آئی آر درج ہونے کا معاملہ . احتجاج کا سلسل جاری.

ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال کی سٹاف نرس اقصی آفاق کے خلاف غیر قانونی آیف آئی آر درج ہونے کا معاملہ . احتجاج کا سلسل جاری.

میلسی (محمدمختارسولگی)
تفصیلات کے مطابق ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن میلسی کا احتجاج صدر عظمی شوکت کی سربراہی میں دسویں روز میں داخل ہوگیا. ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن کی صدر عظمی شوکت اور عہدیداران غزالہ پروین اور زہداہ پروین نے کہا کہ ہماری سٹاف اقصی افاق کی رہائی کے معاملہ میں ابھی تک وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا .اب ہم احتجاج کا داٸرہ کار بڑھاٸیں گے. پنجاب بھر سے ہمارا اگلا قدم سی ایم ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے کا ہے. اس احتجاج میں شامل ہونے کے لیے میلسی سے ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن کی ٹیم گزشتہ روز میلسی سے روانہ ہو گئی ہے جو آج احتجاج میں شمولیت کریےگی ۔اور ابھی تک مرنے والے بچوں کے والدین کی طرف سے کوئی ایسا بیان نہیں آیا کہ جس میں کہا گیا ہو کہ سٹاف اقصی کو گرفتار کر لیا جائے۔ یہ سب غیر قانونی کاروائی سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور سی او ہیلتھ خانیوال کی ملی بھگت سے ہو رہی ہے۔خانیوال ہسپتال میں (Efarex) انجیکشن بچوں کو لگانے کے لیے دیئے گئے۔ وہ ایکسپائر تھے اور بعد میں انجیکشن کے نئے لیبل لگا کر پنجاب میں بھیجا گیا اور جب اس انجیکشن کو جیسے ہی استعمال کیا گیا تو یہ فوری ری ایکشن کر گیا اور بچوں کی فوری موت ہو گئی ۔خانیوال ہسپتال کے علاوہ گنگا رام اور لیڈی ولنگٹن ہسپتال لاہور میں بھی اس انجیکشن کا ری ایکشن سامنے آیا ہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے مجرمانہ ذہن کے حامل افسران نے تمام ہسپتالوں سے ایکسپائر انجیکشن کا سٹاک اکٹھا کر کے جلا دیا۔ ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن میلسی کی صدر عظمی شوکت نے کہا کہ جب تک سٹاف اقصی افاق کی رہائی نہیں ہوتی ہم احتجاج میں شامل رہیں گے اور اپنی بے قصور ساتھی کی رہائی کی پوری کوشش کریں گے۔ ابھی تک ہمیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کی طرف سے کوئی جواب نہ ملا ہے۔اس احتجاج میں نرسنگ سٹاف ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی شامل تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں