ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی
ملزم بدنام زمانہ گٹکا فروش سلیم عرف سلیمی کا بھائی ہے اور بھائی کی گرفتاری کے بعد اسی کا گٹکا فروخت کررہا تھا۔
گرفتار ملزم کا خود کا نام بھی مطلوب گٹکا ماوا فروشوں کی فہرست/آئی آر میں شامل تھا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر نیو میاں والی کالونی میں کاروائی کرکے ملزم حق نواز عرف حقو ولد غلام شبیر کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 107 پڑیاں گٹکا ماوا (09 کلو سے زائد) اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
*ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ*