November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)تحصیل انتظامیہ نورپورتھل کے زیراہتمام اے سی آفس سے یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے ریلی نکالی گئ۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے کی ۔ریلی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر زریاب فاطمہ ،

IMG-20240805-WA0381

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)تحصیل انتظامیہ نورپورتھل کے زیراہتمام اے سی آفس سے یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے ریلی نکالی گئ۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے کی ۔ریلی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر زریاب فاطمہ ، سپروائز ارم شہزادی ، ریسکیو 1122 کے اہلکاران ، سماجی شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی۔شرکاءے ریلی نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے ۔ شرکاءے ریلی سے مخاطب ہوتے ہوءے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور ادارے کشمیر یوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہیں۔