میلسی( بیو رو چیف ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ میلسی مہر محمد جاوید نے کہا ہے کہ بھارت مظلوم کشمیریوں کے حقوق غصب کر کے عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔کشمیری گزشتہ 7 دہائیوں سے بھارتی ظلم و ستم کا شکار ہیں ان حالات میں اقوام متحدہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک
میلسی( بیو رو چیف ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ میلسی مہر محمد جاوید نے کہا ہے کہ بھارت مظلوم کشمیریوں کے حقوق غصب کر کے عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔کشمیری گزشتہ 7 دہائیوں سے بھارتی ظلم و ستم کا شکار ہیں ان حالات میں اقوام متحدہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میلسی میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس تقریب کی صدارت پرنسپل سکول ہذا محمد بلال نے کی جبکہ پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول میلسی محمد افضل تحسین ، سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول خان پور رانا طاہر علی ، ڈپٹی ڈی ای او زنانہ روبینہ یاسمین ، ایجوکیشن آفیسر محمد اشرف فریدی اے ای اوز سید سبط الحسنین ، مہر سجاد حسین ، محمد خرم ، عبداللہ ، مہر محمد آصف ، خواتین اے ای اوز اور مرد و خواتین اساتذہ سمیت طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے محمد بلال اور چودھری محمد اسحاق سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ طلبہ و طالبات نے ترانے اور ٹیبلو پیش کیا۔ بعد ازاں سکول کے مرکزی دروازے تک ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر بھارتی بربریت کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں شدید نعرے بازی کی گئی اور کشمیریوں کی آزادی تک ان کی بھرپور سماجی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔