سکھر(بیورو۔ یف سید نصیر حسین زیدی۔ کمیرا مہم اشفاق کھوسہ) سکھر میں مسلح افراد کا سیلون پر حملہ، فائرنگ، سیلون مالک قتل، تین افراد زخمی، مقتول کی نعش کے ساتھ ورثاء کا کمشنر آفس کے سامنے مظاہرہ و دھرنا
سکھر(بیورو۔ یف سید نصیر حسین زیدی۔ کمیرا مہم اشفاق کھوسہ) سکھر میں مسلح افراد کا سیلون پر حملہ، فائرنگ، سیلون مالک قتل، تین افراد زخمی، مقتول کی نعش کے ساتھ ورثاء کا کمشنر آفس کے سامنے مظاہرہ و دھرنا
سکھر کے سائیٹ ایریا تھانے کی حدودوکے علاقے شر چوک پر مسلح افراد نے اچانک وہاں پر ایک سیلون پر حملہ کردیا اور فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر سیلون مالک غلام اکبر منگی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ تین افراد فرار ہوگئے ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے واقعہ کے خلاف مقتول سیلون مالک کے ورثاء والد خان محمد منگی۔علی گوہر۔پپن۔نوید احمد کھوسو و دیگر نے اسکی نعش سمیت ملٹری روڈ پر کمشنر آفس کے سامنے مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا واقعہ میں زخمی شخص کا کہنا تھا کہ ملزمان نے سیلون مالک کو دکان کے باہر بیٹھنے سے منع کیا تھا لیکن باز نہ آنے پر سیلون پر حملہ کیا دھرنے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سائیٹ ایریا پولیس کے ہمراہ پہنچ گئے اور انہوں نے مظاہرین کو ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کراکر ان کا دھرنا ختم کرایا