مخدوم پور ایس ایچ او تھانہ مخدوم پور اور ان کی ٹیم کی منشیات فروشوں اور جواریوں کیخلاف کامیاب کاروائی نو جواری اورایک شراب فروش گرفتار شراب کی چالو بھٹی برآمد مقدمات درج
مخدوم پور
ایس ایچ او تھانہ مخدوم پور اور ان کی ٹیم کی منشیات فروشوں اور جواریوں کیخلاف کامیاب کاروائی نو جواری اورایک شراب فروش گرفتار شراب کی چالو بھٹی برآمد مقدمات درج
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مخدوم پور سب انسپکٹر عمران شاہد نے اپنی ٹیم اے ایس آئی سردول لودھرا کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے جوا کھیلتے نو افراد محمد افضل ریاض شاہد اللہ دتہ ندیم آصف یاسین طارق اور اللہ رکھا کو گرفتار کر لیا اور جوئے کی رقم مبلغ تیرہ ہزار چار سو بھی برآمد کر کے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ سردول لودھرا اے ایس آئی تھانہ مخدوم پور نے ایک اور کاروائی کرتے ہوئے محمد نواز ولد محمد وریام سکنہ آر 15/9 کے ڈیرہ پر چھاپہ مارا جہاں سے چالو بھٹی شراب برآمد کر لی ملزم کے قبضہ سے 80لیٹر تیار دیسی شراب اور 160لیٹر لاہن برآمد کر لی ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ مخدوم پور نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے اور ان کیخلاف کاروائیاں جاری رہے گی
ساجد محمود راؤ نمائندہ اوصاف میڈیا ہاؤس مخدومپور صدرراناعلی حسن