November 18, 2026

سکھر (بیوروچیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے مرکزی صدر حاجی محمد یاسین سعیدی نے کہا ہے

20250725_063745

سکھر (بیوروچیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے مرکزی صدر حاجی محمد یاسین سعیدی نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین غیاث الدین قادری کی زیر قیادت اہل محبت کا قافلہ عشق رسول رواں دواں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عہدیداروں، ممبران،کارکنوں اور یوتھ ونگ کے مشترکہ اجلاس میں لاہور سے ویڈیو لنک پر آن لائن خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کی صدارت میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے بانی چیئرمین غیاث الدین قادری نے کی۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر آغا تابش خان، نائب صدور مولانا نصیر احمد شیخ، رضا المصطفیٰ ، فاروق اخترخان حسینی ، سید محمد فراز شاہ ،محمد عارف قادری، عمران مغل، راشد رضا عطاری، محمد آصف قادری، زاہد حسین ، احمد رضا شیخ، محمد دانش حسینی، یوتھ ونگ کے اعتزاز الدین احمد، افراز القادری، اعجاز شیخ،خضر الدین ، حسنین میمن، محمد مدثر، فیصل گولو، محمد اویس عاطف، سرور امام، شاہ زیب، محمد صیام اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر حاجی محمد یاسین سعیدی نے کہا کہ جسے سفر کا شعور درکار ہے وہ قافلہ محبت میں شامل ہوکر لوگوں دلوں میں عشق رسول کی شمع فروزاں کریں۔ انہوں نے کہا کہ میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے بانی چیئرمین نے یوتھ ونگ کا قیام عمل میں لاکر بہت ہی اچھا کام کیا آج یوتھ کے نوجوان ہی تنظیم کی باک دوڑ سنبھالنے کےلئے خدمات پیش کررہے ہیں۔ نوجوانوں کی شمولیت سے تنظیمی امور کیا انجام دہی میں بہت آسانیاں میسر آرہی ہیں۔اس موقع پر صدارتی خطاب میں غیاث الدین قادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف نعمتوں کے مل جانے پر ذکر کرنا، شکر کرنا،نعمتوں کا چرچا کرنا، شکر گزاری کا ایسا ذریعہ ہے جس کا حکم خالق کائنات نے اپنے پیارے کلام قرآن پاک میں دیا ہے ”واما بنعمتہ ربک فحدث“ اور یہ بات بلکل واضح ہے کہ ذکر و شکر تنہائی اور آہستگی سے بھی کیا جاسکتا ہے جبکہ تحدیث نعمت کا ایک بہترین طریقہ اعلانیہ ذکر و شکر اداکرنا ہے جشن عید میلاد النبی کا جلسہ، جلوس، ریلی، کانفرنس اجتماع، سیمینار، محافل یہ سب نعمت عظمیٰ ملنے پر شکرکے انداز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1500 سالہ جشن عید میلاد النبی منانے کےلئے میلاد مصطفےٰ کمیٹی نے روایتی طور پر اورکچھ خصوصی طور پر پروگرام ترتیب دیئے ہیں جس پر کام ہورہا ہے۔