لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) لاہور کے بہترین انسٹیٹیوٹ سیکسس فیکٹر میں بچوں کو میڈیا، اے آئی، بزنس، پبلک ریلیشن سمیت مختلف
لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) لاہور کے بہترین انسٹیٹیوٹ سیکسس فیکٹر میں بچوں کو میڈیا، اے آئی، بزنس، پبلک ریلیشن سمیت مختلف پروفیشن کے بارے آگہی دی جاتی یے۔ اس حوالے سے ایک تربیتی نشست میں حنا یاسمین، کو آرڈینیر خواتین ونگ لاہور انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز، ڈرامہ نگار نے خصوصی طورپرشرکت کی اور میڈیا، سکرپٹنگ، پروڈکشن کا رجحان رکھنے والے بچوں کی تیار کی گئی شارٹ فلمز، سکرپٹنگ، ڈائریکشن، ایڈیٹنگ کے پروجیکٹس دیکھے اور بطور جج بچوں کو آگاہی دی۔
آخر میں ادارے کی جانب سے انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی کوآرڈینیٹر لاہور حنا یاسمین کو سرٹیفیکیٹ بھی پیش کیا گیا۔