اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سب ڈویژن انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سب ڈویژن انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی تجاوزات اور دفعہ 144 کے نفاذ کے سلسلہ میں چیکنگ، انہوں نے عید گاہ روڈ اور بے نظیر روڈ پر دکانوں کی چیکنگ کی اور تجاوزات کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائیاں کیں، ایس ڈی ای او وسیم جاوید نے عیدگاہ روڈ پر تجاوزات کرنے والی 4 دکانیں سیل کر دیں اور بے نظیر روڈ پر یہ تجاوزات کرنے والوں کے سامان کو قبضہ میں لے لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے برخلاف تجاوزات کرنے والے دکانداروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، مزید براں سب ڈویژن انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی زیر نگرانی پیرا سٹاف نے دفعہ 144 کی نفاذ کے سلسلہ میں نہروں کی چیکنگ کی اور ان میں کھیلتے بچوں کو باہر نکال کر گھروں کو بھجوا دیا۔