اوکاڑہ،،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو کا ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال میں
اوکاڑہ،،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو کا ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ اور بہتری کے احکامات، انہوں نے شعبہ ایمرجنسی میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی چیکنگ کی اور صفائی ستھرائی، ایئر کنڈیشنرز اور پیشنٹ مانیٹرز کو فنکشنل رکھنے سمیت مریضوں کو بہترین میڈیکل سروسز فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق مریضوں کو کوالٹی میڈیکل سروسز پرچم پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کو ہدایت کی کہا کہ میڈیکل وارڈ میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں اور ہسپتال کی صفائی ستھرائی سمیت دیگر امور سر انجام دینے کے لیے موثر انداز میں نگرانی کا عمل بھی جاری رکھا جائے۔