November 18, 2026

شہریوں نے میئر ارسلان شیخ کی حمایت میں قریشی گوٹھ شیخ ہاؤس سے ریلی نکالی جس کے شرکاء نے ارسلان شیخ کے حق میں نعرے بازی کی ریلی کے اختتام پر رہنماؤں فرحان شیخ،

20250726_141938

سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے ساتھ کمیرا میں اشفاق کھودو
شہریوں نے میئر ارسلان شیخ کی حمایت میں قریشی گوٹھ شیخ ہاؤس سے ریلی نکالی جس کے شرکاء نے ارسلان شیخ کے حق میں نعرے بازی کی ریلی کے اختتام پر رہنماؤں فرحان شیخ، اورنگزیب قریشی، ذوالفقار علی قریشی، غضنفر انصاری، بھائی خان شیخ ودیگر نے کہا کہ چند عناصر سکھر کے میئر و ترجمان سندھ حکومت ارسلان شیخ کی کردار کشی کرکے سکھر کی ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں ارسلان شیخ نے شہر کی ترقی کے لیے جو کام کیا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اپنے کام کی وجہ سے شہریوں میں وہ مقبول ہیں جو ان عناصر کو برداشت نہیں ہورہا ہے یہ شہر کی ترقی کے دشمن نہیں چاہتے کہ لوگوں کے مسائل حل ہوں ارسلان شیخ شہر کی ترقی تعمیر فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں ہیں ہم بے بنیاد پروپگنڈہ کرنے والوں کو مسترد کرتے ہیں اور ایسے عناصر کا پیچھا کرتے رہیں گے انہوں نے اس موقع پر میئر سکھر و ترجمان سندھ حکومت ارسلان شیخ کی شہر کے لیے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا