November 18, 2026

ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد)ڈہرکی ایم پی اے نادر اکمل خان لغاری نے شہریوں کی شکایات پر سول ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈہرکی کا اچانک دورہ

IMG-20250725-WA0240

ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد)ڈہرکی ایم پی اے نادر اکمل خان لغاری نے شہریوں کی شکایات پر سول ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈہرکی کا اچانک دورہ ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی اور ادویات کے اسٹور کا جائزہ لیا شہریوں نے کہا کہ خدارا ہسپتال پر توجہ دی جائے تاکہ مریض رحیم یارخان جانے سے بچ سکیں تفصیل کے مطابق: ڈہرکی ایم پی اے نادر اکمل خان لغاری نے شہریوں کی شکایات پر سول ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈہرکی کا اچانک دورہ کیا شہریوں کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ ہسپتال میں مریضوں کو مناسب سہولیات میسر نہیں اور عملہ بھی غیر حاضر رہتا ہے ایم پی اے نادر اکمل لغاری نے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو مکمل طور پرسہولیات ملنی چاہئیں، کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہسپتال کے ایم ایس کو ہدایت کی کہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر حاضری اور صفائی کی نگرانی کی جائےدورے کے دوران انہوں نے مریضوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ ایم پی اے کے اچانک دورے کے بعد انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی اور کئی ملازمین کو فوری طور پر حاضری کے لیے طلب کر لیا گیا شہریوں نے کہا اسپتال میں نہ دوائی موجود ہوتی ہے اور نا ڈاکٹر خدانخواستہ اگر ایمرجنسی ہو جائے تو اسے فرسٹ ایڈ دینے کے بجائے رحیم یار خان ریفر کیا جاتا ہے شہریوں نے کہا خدارا ہسپتال پر توجہ دی جائے تاکہ مریض رحیم یار جانے سے بچ سکیں