November 18, 2026

ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد)ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی قیادت میں کچے میں ڈاکوؤں اور اغواء کاروں کے خلاف آپریشن

IMG-20250725-WA0239

ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد)ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی قیادت میں کچے میں ڈاکوؤں اور اغواء کاروں کے خلاف آپریشن تیز پولیس نے دورانِ آپریشن اغواء کاروں ڈاکوؤں کی کمین گاہوں اور ٹھکانوں تک رسائی حاصل کر کے ٹھکانوں کو آگ لگا کر مسمار کر دیا آپریشن تمام ڈاکووں کے سرنڈر تک جاری رہے گا ایس ایس پی گھوٹکی تفصیل کے مطابق : ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی قیادت میں سب ڈویژن کچو بنڈی کے کچے والے علاقے میں ضمیر جاگیرانی،شوکت جاگیرانی گینگ کے اغواء کاروں/ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن،پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی سربراہی میں دو ڈی ایس پیز 05 ایس ایچ اوز سمیت پولیس کی بھاری نفری تھانہ کچو بنڈی 1 کے کچے والے علاقے میں اے پی سی چین و بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ اغواء کاروں کے خلاف آپریشن جاری و ساری پولیس کی جانب سے تھانہ کچو بنڈی 1 کے کچے والے علاقے میں اغواء کاروں کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے پولیس نے دورانِ آپریشن اغواء کاروں/ڈاکوؤں کی کمین گاہوں اور ٹھکانوں تک رسائی حاصل کر کے ٹھکانوں کو آگ لگا کر مسمار کر دیا ایس ایس پی گھوٹکی نے کہا کہ آپریشن تمام ڈاکووں کے سرنڈر تک جاری رہے گا