ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد) اوباڑو پرائمری ٹیچر کا اپنے بیٹے اور بھائیوں سمیت اپنے سالے اور با اثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف نیشنل
ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد) اوباڑو پرائمری ٹیچر کا اپنے بیٹے اور بھائیوں سمیت اپنے سالے اور با اثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف نیشنل پریس کلب میں احتجاج تفصیل کے مطابق: مسلم کالونی اوباڑو کے رہائشی پرائمری ٹیچر محمد ساون کلہوڑو نے اپنے بھائیوں اور بیٹے سمیت نیشنل پریس کلب اوباڑو میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میرا سالہ برکت علی چنہ نے میرے 15 سالہ بیٹے شاہد کلہوڑو پر کارو کاری کا جھوٹا الزام لگایا میرے بھائیوں اور مجھ پر کشمور میں اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا عدالت نے وہ جھوٹا مقدمہ خارج کر کے ہمیں باعزت بری کر دیا کشمور کے با اثر افراد وڈیرے عبد المجید عبد الطیف چنہ غلام نبی چنہ والے مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں کہ ہمیں 20 لاکھ روپے جرگہ اور میری 9 سالہ معصوم بچی کا رشتہ دیں انکی بات نہ ماننے پر وہ ہم پر جھوٹا مقدمہ کرانے کی دھمکی دے رہے ہیں کل بھی انھوں نے ہمارے گھر پر حملا کیا تھا وہ لوگ ہمیں سنگین نتائج کی دھکیاں دے رہے ہیں محمد ساون کلہوڑو نے وزیر اعلیٰ سندھ آئی جی سندھ ڈی آئی جی سکھر اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے ان لوگوں کے خلاف کارروائی کر کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے