November 18, 2026

سکھر(بیوروچیف دعاآن۔لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) پاکستان ریلویز سکھر ڈویژن کے ڈویژنل سپرٹینڈنٹ جمشید عالم نے اپنا ویڈیو پیغام جاری

IMG-20250725-WA0214

سکھر(بیوروچیف دعاآن۔لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )
پاکستان ریلویز سکھر ڈویژن کے ڈویژنل سپرٹینڈنٹ جمشید عالم نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی منسٹر پاکستان ریلویز کی پالیسی اور ہدایات انکروچمنٹ پر واضح ہیں، انہوں نے کہا کہ
ریلوے زمین پر انکروچمنٹ اور قبضہ کسی صورت برداشت نہیں ہوگا ،
ڈی ایس جمشید عالم کا کہنا ہے کہ سکھر ڈویژن میں ریلوے لینڈ پر انکروچمنٹ کی زیرو ٹالرنس ہے، وفاقی منسٹر ریلویز کی ہدایت پر انکروچمنٹ کا خاتمہ کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ ریلوے لینڈ پر اب انکروچمنٹ کی مزید کوئی گنجائش نہیں رہ گئی،
ڈی ایس جمشید عالم کے مطابق
جہاں جہاں ریلوے زمین پر قبضہ ہے ختم کروایا گیا
ریلوے زمین پاکستان ریلویز کی ملکیت ہے اس پر کسی کو حق نہیں کہ وہ انکروچمنٹ کرے،
ڈی ایس جمشید عالم نے کہا کہ
تمام انکروچمنٹ کے خاتمے کے بعد ریلوے زمین قانونی طور پر پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دی جائیں گی، انہوں نے واضع کیا کہ قانونی طریقہ سے ریلوے زمین پر کاروبار کریں تاکہ آپکو اور ریلوے کا فائدہ پہنچے ۔